اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر صورت حال یکسر تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ پانامہ پیپرز پر وزیر اعظم پر الزام لگانے والے خود ملزم بن چکے ہیں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ان کے نام بھیجے جائیں جن کے نام سکینڈل میں ہیں ، پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے راہنما رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ پانامہ اور آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کل تک جو شور شرابہ اور وزیر اعظم نواز شریف پر الزامات عائد کرتے تھے آج انہوں نے اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کر کے خود ملزم بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس یا آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال یکسر تبدیل ہو چکی ہے کیونکہ پانامہ پیپرز میں وزیر اعظم نواز شریف کا نام نہیں لیکن عمران خان نے اپنی غیر قانونی آف شور کمپنی کا اعتراف کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کے خط کے جواب میں واضح کیا ہے کہ ان کے نام بھیجے جائیں جن کے نام سکیندل میں آئیں ہیں حکومت اپوزیشن سے مل کر نئے ٹی او آرز سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کے مطابق بنائے گی نئے ٹی او آر ز میں تحقیقات وزیر اعظم کا نام شامل نہیں ہو گا بلکہ عمران خان کا نام ہو گا ۔
پانامہ لیکس
پانامہ پیپرز: وزیراعظم پرالزام لگانےوالےخود ملزم:طلال