اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس بہت اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے،قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو قطری شہزادے کی دولت ظاہر کیا گیا،سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلیں گے اور تابوت بھی نکلیں گے،ہم نے اپنا کیس مکمل کرلیا،انشاء اللہ عدالت عظمیٰ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔وہ منگل کو پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس نے دلچسپ صورتحال اختیار کرلی ہے،قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کااحتساب ہوگا۔شیخ رشید نے کہاکہ قوم کی لوتی ہوئی دولت کو قطری شہزادے کی دولت ظاہر کیا گیا،جب میں وزیر تھا تو ایک سرمایہ کار آئے۔انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے سوئس بنکوں میں 300بلین پڑے ہیں ،وہ ڈاکیومنٹس بھی لے کر آئے تھے،یہی بات آج عدالت کو بھی بتائی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلیں گے اور تابوت بھی ،انشاء اللہ عدالت عظمیٰ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا۔(خ م+ار)
پانامہ لیکس
پانامہ کیس بہت اہمیت اختیار کرتا جارہا ہے، شیخ رشید