پانامہ لیکس

پانامہ کیس تحریک انصاف کا ذاتی کیس نہیں؛ فواد

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس تحریک انصاف کا ذاتی کیس نہیں‘ وزیراعظم کے بچوں کے انٹرویو میں تضاد ہے‘ قطری خط کا ذکر وزیراعظم کی تقریر میں نہیں‘ لندن پراپرٹی خرید میں قطری کا کوئی ذکر نہیں‘ دبئی ملز سے کوئی رقم حاصل نہیں ہوئی۔ وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس تحریک انصاف کا ذاتی کیس نہیں۔ آج سپریم کورٹ میں تین نکات پر بات ہوئی۔ قطری خط۔ کلثوم نواز‘ حسن ‘ حسین اور مریم کے انٹرویو پر بات ہوئی۔ انٹرویو میں تضادات‘ حدیبیہ مل اور قطری خط پر بات کی گئی۔ وزیراعظم کے بچوں کے انٹرویو میں تضاد ہے۔ قطری خط کا ذکر وزیراعظم کی تقریر میں نہیں۔ لندن پراپرٹی خرید میں قطری کا کوئی ذکر نہیں۔ دبئی ملز سے کوئی رقم حاصل نہیں ہوئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے نئے وکلاء پر اعتراضات سامنے آرہے ہیں۔ (ن غ)