اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ جے آئی ٹی میں نیب، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے ایک ایک افسر کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ واجد ضیاء ایف آئی اے کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ واجد ضیاء ایف آئی اے میں ڈائریکٹر اکنامک کرائم ونگ کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ 2011ء میں حج کرپشن کیس کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وائٹ کالر کرائمز کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور وہ اس سے قبل بھی متعدد پیچیدہ کیسز کی تحقیقات کر چکے ہیں۔
دیگر اراکین میں سٹیٹ بینک کے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے بلال رسول، نیب کے عرفان نعیم منگی اور آئی ایس آئی و ملٹری انٹیلی جنس کے ایک ایک افسر کو شامل کیا گیا ہے جو 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کرے گی۔