اسلام آباد(ملت + آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے پریس کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ دکھایا جس میں عمران خان نے پانامہ کیس کو اپنے لئے قید قرار دیا اور کیس سے جلد جان چھوٹنے کی دعا کی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مرکزی رہنما جہانگیر ترین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ بھی دکھایا گیا جس میں عمران خان ٹیکنیکلٹیز کے لفظ پر بار بار اٹکلتے رہے اور پانامہ کیس کو خود کیلئے قید قرار دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اس کیس سے جلد جان چھوٹ جائے ، عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے ۔ پریس کانفرنس میں عمران خان کا یہ ویڈیو کلپ دوسری مرتبہ دکھانے پر میڈیا نمائندوں نے بس کرنے کی استدعا کی تو رکن اسمبلی دانیال عزیز نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ بھی تو ہمارے خلاف ویڈیوز بار بار دکھاتے ہیں ایک ہماری بھی دیکھ لیں ۔
پانامہ لیکس
پانامہ کیس میرے لئے قید، کیس سے جلد جان چھوٹنے کی دعاہے: عمران