اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں انصاف20کروڑلوگوں کاحق ہے۔ پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ نعیم بخاری میرے لیے قابل احترام ہیں۔شیخ رشیداحمد کا کہناتھاکہ نعیم بخاری پی ٹی آئی کاوکیل ہے۔شیخ رشیداحمد نے گذشتہ دنوں نعیم بخاری کے طرزوکالت پر اعتراض کیاتھا۔شیخ رشید نے کہاکہ عدالت سے کرپشن کا تابوت نکلے گا۔ شیخ رشید احمد نے واضح کیاکہ عوامی مسلم لیگ اپناکیس خودلڑرہی ہے۔
پانامہ لیکس
پانامہ کیس میں انصاف20کروڑلوگوں کاحق ہے؛ رشید