لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپانامہ کیس میں حق کی فتح ہوئی ،پانامہ کیس میں ہماری جیت ہوئی ، نوازشریف حق پر تھے اس لئے سرخرو ہوئے ، عمران خان اب دھرنے کی سیاست چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پہلے ہی قوم کا بہت وقت ضائع کردیا ہے اور اب وہ قوم پر رحم کریں ،پانامہ کیس کے فیصلہ پر عمران خان سیاست نہ چمکائیں ،عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلے تسلیم کئے ہیں اور عدالتوں کا احترا م کیا ہے لیکن عمران خان عدالتی فیصلوں پرعجیب ردعمل کااظہار کررہے ہیں ، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور جمہوری نظام کے خلاف سازشیں بندکریں، شیخ رشید پہلے ہی رسوا ہوچکے ہیں ،عمران خان اور شیخ رشید جمہوری نظام نہیں چاہتے ۔
پانامہ لیکس
پانامہ کیس میں حق کی فتح ہوئی: عرفان دولتانہ