گوجرانوالہ (ملت آن لائن + آئی این پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں مسلم لیگ(ن) ہی سرخرو ہوگی،ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے نہیں بے روزگاری اور دہشتگردی سے ہے،پیپلزپارٹی کہیں بھی نظر نہیں آرہی،آصف زرداری کی تقریر میں عوامی خدمت نہیں اقتدار کی خواہش نظر آتی ہے۔جمعہ کو گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی مجھے کہیں بھی نظر نہیں آرہی،ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے نہیں بے روزگاری اور دہشتگردی سے ہے،عمران کی آرمی چیف سے ملاقات میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں مسلم لیگ(ن) ہی سرخرو ہوگی،آصف زرداری کی تقریر میں عوامی خدمت نہیں اقتدار کی خواہش نظر آتی ہے۔
پانامہ لیکس
پانامہ کیس میں مسلم لیگ(ن) سرخرو ہوگی