پانامہ لیکس

پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کے سٹپنی بھی پنکچر ہو گئی: دانیال

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں وزیر مملکت مریم اورنگزیب ، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز، طلال چوہدری اور مائزہ حمید نے عمران خان کو احتجاجی سیاست کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں پی ٹی آئی کا مرکزی وکیل پہلے بھاگ گیا ،آج سٹپنی بھی پنکچر ہو گئی،نعیم بخاری اتنے جھوٹ بولیں گے تو بخار کیسے نہیں چڑھے گا،دعا ہے انہیں صحت اور عمران خان سے فیس موصول ہو جائے، عمران خان پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،یو ٹرن خان اپنی جماعت کیلئے خود کش بمبار بن چکے ہیں، عمران خان سے آج عدالت میں کرسی سے اٹھا تک نہیں گیا، پی ٹی آئی نے جو قلابازیاں کھائیں وہ کنٹینر پر تو چل جاتی ہیں لیکن عدالت میں نہیں، تحریک انصاف کے اصل کردار سے پردہ اٹھ رہا ہے عوام تحریک انصاف اور ان کے قائد کے ذہن کو سمجھیں، پانامہ کیس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں،نواز شریف وہ وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو ترقیاتی منصوبے دیئے۔ وہ جمعرات کو پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے،ان کا مقصد ملکی ترقی کو روکنا ہے،عمران خان جھوٹ،الزامات اوراحتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں،پانامامیں جائیدادکاتعلق نہ منی لانڈرنگ سے ہے نہ ٹیکس چھپانے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ایٹمی ریاست بنایا،وزیر اعظم نے ملک کو پہلا صحت کا پروگرام دیا،نوازشریف تیسری بار ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں اور ان پر الزامات وہ شخص لگا رہا ہے جو پاکستان کی ترقی کا دشمن ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کاپاناماکیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،پی ٹی آئی نے صرف ان دلائل پر کیس لڑا جو ہم نے دیئے ہیں،وزیراعظم کو اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے جن سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے، پاکستان اب صرف ترقی کی طرف جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماء4 طلال چوہدری نے کہا کہ پہلے عمران خان کا مین وکیل بھاگا اور آج ’سٹپنی‘بھی پنکچر ہوگئی ہے اور’ اگر سٹپنی ‘پنکچر ہوجائے تو گاڑی نہیں چلتی، زیادہ دن بندہ جھوٹ بولے گا تو طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔اللہ نعیم بخاری کو صحت دے اور عمران خان کو چاہیے کہ ان کی فیس بھی دے دے مگر مجھے اس بات کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے وکیل نے وزیراعظم پر لگنے والے تمام الزامات اپنے دلائل سے رد کیے، عمران خان پہلے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں پھر دوسروں کی بیٹیوں پر الزاما ت لگائیں،مریم نواز پر الزامات اس لئے لگائے گئے تاکہ ان کو سیاسی میدان میں آنے سے روکا جائے ، جس کے نامکے ساتھ نواز لگتا ہے اس سے عمران خان خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سچ کو ثابت کرنے کیلئے زور نہیں لگانا پڑتا،اچھا کیس اسی وقت بنتا ہے جب کیس سچا ہو،سچ خود ابھر کر سامنے آتا ہے، آج بڑے دنوں بعد ایک اچھا وکیل اور وکالت نظر آئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بغض اورمخالفت کی وجہ سے وزیراعظم پرالزامات لگائے گئے ہیں،یہ اس وزیراعظم پرالزام لگارہے ہیں جومختلف منصوبوں پرکام کررہا ہے،سچا آدمی بے فکر ہوتا ہے اور وہ اپنے کاموں میں لگا ہوا ہے۔رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ پاناما کیس کے حوالے سے آج کا دن اہم تھا ہمارے وکلا کو پہلی مرتبہ دلائل دینے کا موقع ملا، عدالت میں مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی تقریر پڑھ کرسنائی تو عدالت نے تسلیم کیا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریر اورعدالت میں مو 191قف میں کوئی تضاد نہیں، عدالت نے عمران خان کے الزامات بھی رد کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی عدالتی کارروائی کے لیے بہت واویلا مچایا گیا تھا آج اہم دن تھا لیکن پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہیں ہوئے، عمران خان کی اسٹپنی بھی پلٹ گئی اور خود کو اسٹپنی وکیل کہنے والا وکیل آج عدالت نہیں آیا، جبکہ عدالتی کارروائی کے دوران جب بھی وقفہ ہوتا تھا تو عمران خان کے وکیل باہر نکلتے تھے، عمران خان سماعت میں وقفے کے دوران روز باہرآتے تھے لیکن آج وہ کرسی سے اٹھے تک نہیں اب پی ٹی آئی کی قیادت عدالتی کارروائی سے بھاگنا چاہتی ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف کے مو 191قف میں تضاد ہے، پی ٹی آئی اس کیس سے متعلق قلابازی کھارہی ہے، پی ٹی آئی نیجو قلابازیاں کھائیں وہ کنٹینر پر تو چل جاتی ہیں لیکن عدالت میں نہیں، تحریک انصاف کے اصل کردار سے پردہ اٹھ رہا ہے عوام تحریک انصاف اور ان کے قائد کے ذہن کو سمجھیں، ان کے بیانات میں تضاد سے ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن بھی چوری نہیں ہوا اورکوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ 7ماہ الزامات سنتے رہے اور اب یہ کیس کرپشن،ٹیکس چوری کا نہیں رہا، کہ آج جب جرح کی باری آئی تو ان کے وکیل یا تو ہسپتال جارہے ہیں یا پھر بیہوش ہورہے ہیں، ہم نے بات بھی کی ہے اور ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔ایک بات ثابت شدہ ہے کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی بہترین کارکردگی سے پریشان ہیں، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے، عمران خان کو آج خیبرپختونخوا بھی ہاتھ سے جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ (ار)