پانامہ لیکس

پانامہ کیس کا جو بھی آیا تسلیم کریں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کو سیاسی دھارے میں مرکزی کردارادا کرنا ہوگا، امید اور یقین کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ، پانامہ کیس کا جو بھی آیا تسلیم کریں گے ۔یقین ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح خواتین کو بااختیار بنانے پر ہے ، پاکستان میں خواتین کے حقوق کو یقینی بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں عمران خان نے لوگوں کو مایوس کر رکھا ہے،عمران خان کو چاہئے کہ قومی خدمت میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حالات میں فوجی عدالتیں ملک کی ضرورت ہیں ، پاکستانی قوم دہشت گردی جیسی بزدلواقعات سے گھبرانے والی نہیں ،(ار)