پانامہ لیکس

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد (ن) لیگ کی طرف سے عدالت عظمیٰ کے احاطے میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی طرف سے عدالت عظمیٰ کے احاطے میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، تحریک انصاف کو مٹھائی کے ٹوکرے واپس لے جانے پڑے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی طرف سے گاڑیوں میں مٹھائیوں کے ٹوکرے عدالت عظمیٰ میں لائے گئے تھے جو اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد تقسیم کئے جانے تھے جیسے ہی کیس کا فیصلہ سنایا گیا ۔حکمران جماعت کی طرف سے ڈائس پر درجن سے زائد مٹھائی کے ٹوکرے کھول دیے گئے جبکہ عدالت کے باہر مٹھائی کے ساتھ ساتھ پکوڑے بھی تقسیم کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما لائے گئے مٹھائی کے ٹوکرے تقسیم کرنے کی بجائے واپس لے گئے ۔