پانامہ لیکس

پانامہ کیس کا فیصلہ 15 سے 20دنوں میں آجائیگا:‌نعیم الحق

لاہور (ملت + آئی این پی) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات نعیم الحق نے کہا ہے پانامہ کیس کا فیصلہ 15سے20دنوں میں آجائیگا ،سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشر یف کو وزیراعظم کے عہدے سے گھر جانا پڑ یگا ‘حکمران روزانہ7ارب کا قر ضہ لے رہی ہے،کہ ڈان لیک اور فوج کے خلاف سازش میں وزیر اعظم کے قر یبی رفقاء ملوث ہیں ‘حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ کو چھپا رہی ہے جسکی ذمہ داری سینیٹر اسحا ق ڈار کو دی گئی ہے ‘نوازشر یف نامکمل منصوبوں کے افتتاح کر رہے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو زراعت اور معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے اور ہر شعبے میں حکمران ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں اور پاک افواج بدنام کر نے میں وزیر اعظم نوازشر یف کے قر یبی رفقاء موجود ہے اس لیے حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ کو پوشیدہ رکھ رہی ہے اور اس رپورٹ کو چھپانے کی ذمہ داری وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو دی ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور جو بھی لوگ ذمہ دارہیں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کسی بھی صورت زیادہ دیر اقتدار سے چمٹے نہیں رہیں گے بلکہ مجھے امید ہے کہ د و ہفتوں تک پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ آجائیگا اور سوموار کے روز سے کیس کی سپر یم کورٹ میں دوبارہ سماعت شروع ہو جائیگی جبکہ سپر یم کورٹ کا پانامہ کیس میں فیصلہ آنے پر نوازشر یف کو گھر جانا ہی پڑ یگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملکی اداروں کو تباہ کرد یا ہے اور قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے وزیر اعظم نوازشر یف نا مکمل منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔