اسلام آباد (ملت + آئی این پی) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی بنیاد سیاسی عناد بغض اور حسد کے سوا کچھ نہیں،محمد نوازشریف نے ہی پاکستان کو کرپشن فری حکمرانی سے متعارف کرایا،پانامہ کیس میں گرگٹ کی طرح رنگ اور پینترے بدلے گئے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پانامہ کیس کی بنیاد سیاسی عناد،بغض اور حسد کے سوا کچھ نہیں،محمد نوازشریف نے ہی پاکستان کو کرپشن فری حکمرانی سے متعارف کرایا،سیاسی میدان میں ہاری ہوئی جنگ مخالفین عدالتی میدان سے جیتنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں گرگٹ کی طرح رنگ اور پینترے بدل گئے،مخالفین کی عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی افسوسناک سازش مسلسل جاری ہے،الحمد اللہ ہم عوام کی عدالت میں بار بار سرخرو ہوئے ہیں۔
پانامہ لیکس
پانامہ کیس کی بنیاد سیاسی عناد بغض اور حسد کے سوا کچھ نہیں، سعد رفیق