پانامہ لیکس

پاکستان بارکونسل کا پاناما پیپرزپرچیف جسٹس سےازخودنوٹس کامطالبہ

اسلام آباد:(اے پی پی) پاکستان بارکونسل نے ایک قرارداد کے ذریعے پاناما پیپرزپرچیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 15دن میں ایسا نہ ہوا توپٹیشن دائرکی جائے گی۔ پاکستان بارکونسل نے یہ مطالبہ منظور کردہ ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے کیا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس پر پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتی ہےتاہم نئی قانون سازی سے مزید تاخیر ہوگی،آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت کاروائی کی جا سکتی ہے۔ پاکستان بار نے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے کیا جائے ۔ تحقیقات یکم جنوری 1985 سے شروع کی جائے۔ وزیر اعظم ان کے خاندان اور دیگر ارکان اسمبلی کا 1985سے احتساب کیاجائے۔ وزیر اعظم اور دیگر ارکان اسمبلی واضع کریں کے پیسہ کس ذرائع سے باہر بھجوایا گیا۔ تحقیقات میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کو بھی شامل کیاجائے۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اگلے 15 دنوں میں سوموٹو نہ لیاگیاتو پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کرے گی۔