پانامہ لیکس

پتہ نہیں دھرنا لانگ ٹرم ہوگا یا شارٹ ٹرم : قادری

لاہور: (آئی‌ این پی) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طاہرالقادری کی آمد پر استقبال کیلئے آئے کارکنوں نے گل پاشی کی۔ فضاء میں کبوتر بھی چھوڑے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دو سال گزر گئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے در در دھکے کھا رہے ہیں لیکن انصاف نہیں ملا، اب آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے دھرنے میں ساری جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی۔