اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی رہائشگاہ پر وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، اور خواجہ سعد رفیق نے پانامہ لیکس کے حوالے سے جمعیت علماء پاکستان کے رہنماؤں اویس احمد نورانی اور پیر اعجاز احمد ہاشمی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزراء نے اس سلسلہ میں حکومتی مؤقف سے اویس احمد نورانی اور پیر اعجاز احمد ہاشمی کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے دونوں لیڈران نے اُس کی تعریف کی اور کہا کہ یہ جمہوریت کی بقاء کیلئے ملک میں ایک اہم قدم ہے۔
پانامہ لیکس
پرویزرشید، او خواجہ سعدرفیق کی اویس احمد نورانی اور پیراعجازاحمد ہاشمی سے ملاقات