پانامہ لیکس

پرویز رشید کے استعفیٰ سے نوازشریف کو10کی شدت کا جھٹکا لگا ہے،شیخ رشید

راولپنڈی(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز رشید کے استعفی کی وجہ سے نوازشریف کو ریکٹر سکیل پر 10کی شدت کا جھٹکا لگا ہے،وقت بہت قریب ہے، نااہل لوگوں کا صفایا ہوجائے گا،عنقریب جشن ہوگا اور سیاسی مردہ دفن ہوجائے گا۔اتوار کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہ کہ عنقریب جشن ہوگا اور سیاسی مردہ دفن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ابھی صدقہ دیا ہے،نوازشریف کو ابھی قربانی دینا ہوگی،لوگوں کو اپنے حق کیلئے نکلنے کی ضرورت ہے،قومی رازفاش کرنے والوں کو انجام تک پہنچنا ہوگا،وقت بہت قریب ہے۔ نااہل لوگوں کا صفایا ہوجائے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف ریکٹر سکیل پر 10کی شدت کا جھٹکا لگا ہے،ابھی تو مزید قربانی دینی ہوگی اور نکمے لوگوں کو عوام اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔