پانامہ لیکس

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور(ملت + آئی این پی) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی طرف سے ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے شیراز ذکاایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے۔ پی ٹی آئی کسی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچا رہی ،دفعہ 144 تب لگائی جاتی ہے جب نقص امن کا خطرہ ہو، پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 14 ، 15 اور 16 کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب بھر میں نفاذ غیرآئینی قرار دیا جائے اورہوم سیکریٹری کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔