پانامہ لیکس

پوری قوم پاناما لیکس پر سچ کی متلاشی ہے،نعیم الحق

پی ٹی آئی:(ملت+اے پی پی) رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہپوری قوم پاناما لیکس پر متحد اور سچ کی متلاشی ہے۔ نوازشریف چار سوالوں کے جواب دے دیتے تو قوم کو ان حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا نعیم الحق کا کہنا تھا کہشیخ رشید نے مدلل گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اب اس عہدے کے اہل نہیں رہے، وزیراعظم کے اپارٹمنٹس ثابت کریں کہ پیسے کہاں سے آئے اور رسیدیں کہاں ہیں؟ انہوںنے مزید کہا کہ نو مہینے گزرچکے ،قوم اب مزید اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔پی ایم ایل این کے وکلاء نےہمیشہ کی طرح کیس نکات کو مستردکرنے کی کوشش کی۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صرف لاہور کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ صرف لاہور کے وزیراعلیٰ بن کررہ گئے ہیں۔ایک ذاتی نوعیت کے کیس میں حکومتی وزراء اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں۔قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی صورت بڑی خوشخبر کے لیے تیار رہے ۔