پانامہ لیکس

پورے ملک میں پانامہ پر بحث ہورہی ہے:نعیم الحق

عمران خان کےنکاح

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں پانامہ پر بحث ہورہی ہے،اسپیکر صاحب کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوسکتی،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اسپیکر نے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجے، الیکشن نزدیک ہیں،عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے۔وہ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ جب تک وزیراعظم نااہل نہیں ہوجاتا ہماری مہم جاری رہے گی،تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی،ایاز صادق سپیکر کے عہدے کیلئے اہل نہیں،(ن) لیگ 6سے زائد وکیل تبدیل کرچکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف فیصلے کے بعد کرپشن کا دروازہ بند ہوجائے گا،جھوٹ کا بوجھ اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ ان سے اٹھایا نہیں جارہا،سپریم کورٹ کا فیصلہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست کردی ۔(خ م)