پانامہ لیکس

پیشگو ئی کرتا ہوں عمران خان جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بھی تسلیم نہیں کر یں گے‘ زعیم قادری

سڑکوں پر یوٹرن کے بورڈ ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے، ان سے بڑا کوئی ’’یوٹرن ‘‘نہیں ہوسکتا ‘عمران خان میں کوئی سیاسی بلوغت ہے اور نہ ہی وہ سیاست سیکھنے کیلئے تیار ہیں ‘عمران خان 3سالوں سے سڑکوں پر ہیں، اب ہمیں کام کر نے دیں ‘وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور بانی ایم کیوایم کی تقرر کا تقابل کیا جائے دونوں میں کیا فر ق ہے ؟ہم صرف عوام کو جوابدہ ہیں اگر ہم کوئی کام نہ کر یں تو عوام ہمارے گریبان پکڑ کر جواب مانگ سکتی ہے ‘عمران خان کا احتجاجی دھر ناسپر یم کورٹ کے فیصلے بعد اپنی موت آپ مر چکا ہے ،( آج) تحر یک انصاف انصاف پر یڈ گراؤنڈ میں دھر نے کے ’’قل ‘‘پڑ ھے گی‘(ن) لیگ کی حکومت پانامہ لیکس پر سپر یم کورٹ کے فیصلے کو نہ صرف قبول بلکہ اس پر مکمل عمل بھی کر یگی‘تر جمان پنجاب حکومت کا پر یس کانفرنس سے خطاب
لاہور(آئی این پی)تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ میں پیشگو ئی کرتا ہوں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر عمران خان جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بھی تسلیم نہیں کر یں گے‘سڑکوں پر یوٹرن کے بورڈ ہٹا کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے ان سے بڑا کوئی ’’یوٹرن ‘‘نہیں ہوسکتا ‘عمران خان میں کوئی سیاسی بلوغات ہے اور نہ ہی وہ سیاست سیکھنے کیلئے تیار ہیں ‘عمران خان 3سالوں سے سڑکوں پر ہیں اب ہمیں کام کر نے دیں ‘وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور بانی ایم کیوایم کی تقرر کا تقابل کیا جائے دونوں میں کیا فر ق ہے ؟ہم صرف عوام کو جوابدہ ہیں اگر ہم کوئی کام نہ کر یں تو عوام ہمارے گریبان پکڑ کر جواب مانگ سکتی ہے ‘عمران خان کا احتجاجی دھر نہ سپر یم کورٹ کے فیصلے بعد اپنی موت آپ مر چکا ہے اور آج تحر یک انصاف انصاف پر یڈ گراؤنڈ میں دھر نے کے ’’قل ‘‘پڑ ھے گی‘(ن) لیگ کی حکومت پانامہ لیکس پر سپر یم کورٹ کے فیصلے کو نہ صرف قبول بلکہ اس پر مکمل عمل بھی کر یگی ۔ منگل کو لاہور میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے تر جمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عوام نے عمران خان کی دھر نہ اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کرد یا ہے اور سپر یم کورٹ کے فیصلے سے قوم آج سرخرو ہو ئی ہے کیونکہ عدالت نے نواز شر یف پر عوامی اعتماد کے ووٹ کی لاج رکھ لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپر یم کورٹ کے فیصلے کونہ صر ف تسلیم بلکہ اس پر مکمل عمل بھی کر یں گی اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کا بھی تقاضا ہے کہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیاجائے عمران خان کو بھی ایسا کر نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پانامہ لیکس کا مسئلہ سڑکوں اور دھر نوں سے نہیں سپر یم کورٹ میں حل ہوگا اس لیے وزیر اعظم نوازشر یف پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپر یم کورٹ کو خط بھی لکھے جاچکے ہیں مگر عمران خان احتجاج کی سیاست صرف احتجاج ہے ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلانے والوں نے ملک میں آئین وقانون پر عمل کی بجائے سڑکوں کو احتجاج کو تر جیح دی مگر اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی عمران خان کی گالم گلوچ کی سیاست کو مستر دکر دیاہے اور انکے احتجاج میں شر یک نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میں سیاسی بلوغات ہے اور نہ ہی وہ سیاست سیکھنے کیلئے بھی تیار نہیں اور آج کا یوم تشکردھر نے کے موت کے بعد اس کا ’’قل ‘‘کر نے جا رہے ہیں عمران خان کو ملک میں ترقی کی راہ میں مزید رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے بلکہ ملک میں سی پیک منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کو مکمل کر نے دیں کیونکہ احتجاجی سیاست ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ۔