پانامہ لیکس

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں ’’ اصلی تے وڈی‘‘ اپوزیشن بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ سعد رفیق

پی پی حکومت کی پے درپے چوریوں سے تنگ آکر قوم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ آؤٹ کیا ، اختلافات اور تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کو زندہ حالت میں دیکھنے کے خواہاں ہیں ، بوکھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ،ہماری پیاری پیپلز پارٹی ہے ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کاپیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل
اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں ’’ اصلی تے وڈی‘‘ اپوزیشن بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ، پیپلز پارٹی حکومت کی پے درپے چوریوں سے تنگ آکر قوم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ آؤٹ کیا ، اختلافات اور تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کو زندہ حالت میں دیکھنے کے خواہاں ہیں ، بوکھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ہماری پیاری پیپلز پارٹی ہے ۔وہ ہفتہ کو پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر تشدد کا الزام پروپیگنڈہ ہے ۔ حفاظتی اقدامات ، عمرانی پلان کے مطابق ممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے کیے جا رہے ہیں ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں ’’ اصلی تے وڈی‘‘ اپوزیشن بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ، پیپلز پارٹی حکومت کی پے درپے چوریوں سے تنگ آکر قوم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ آؤٹ کیا ، اختلافات اور تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کو زندہ حالت میں دیکھنے کے خواہاں ہیں ، بوکھلاہٹ کا شکار ہم نہیں ہماری پیاری پیپلز پارٹی ہے۔