اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عدالتوں اور دوسرے اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے،عوامی عدالت سے نااہل ہونے والے قانونی عدالت سے بھی نااہل ہوں گے،فیصلے ثبوتوں پر ہوں گے،پکوڑے بیچنے والے کاغذوں پر نہیں،کراچی سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھا سکنے والے وزیرداخلہ پر کس منہ سے تنقید کر رہے ہیں،آصف زرداری واپس نہیں آئے وہ ٹرانزٹ پر ہیں۔وہ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کو چور کہنے والے آج پھر خود کرپٹ ثابت ہوئے،پی ٹی آئی کے وکلاء گذشتہ کئی ہفتوں سے چوری کا اعتراف کر رہے ہیں،عوامی عدالت سے نااہل ہونے والے قانونی عدالت سے بھی نااہل ہوں گے،بنی گالا سے متعلق عمران خان کے بیانات ہرروز بدلتے ہیں،پی ٹی آئی سرکاری خرچ پر خیبرپختونخوا میں جلسے کر رہی ہے،پی ٹی عدالتوں اور دوسرے اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ فیصلے ثبوتوں پر ہوں گے،پکوڑے بیچنے والے کاغذوں پر نہیں،کراچی سے کوڑا کرکٹ نہ اٹھا سکنے والے وزیرداخلہ پر کس منہ سے تنقید کر تے ہیں،آصف زرداری واپس نہیں آئے،وہ ٹرانزٹ پر ہیں،آصف زرداری نے پاکستان آنے سے پہلے واپسی کی تاریخ دی،وزیرداخلہ کا استعفیٰ مانگنے والے خود کرپشن کیوں نہیں چھوڑتے،ادارے آزاد ہیں،نہ پہلے کسی کے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے۔۔۔۔(خ م)
پانامہ لیکس
پی ٹی آئی عدالتوں اور دوسرے اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے:طلال