پانامہ لیکس

پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتی ہے: فضل الرحمن

پشاور(ملت + آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتی ہے ، علی امین گنڈا پور سے شراب برآمدگی نئی بات نہیں ، دو نومبر کو دو نمبر کام نہیں ہونے دیں گے ۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتشار سے بیرونی قوتیں فائدہ اٹھائیں گی ، کوئی بھی جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتی ہے ، علی امین گنڈا پور سے شراب برآمدگی نئی بات نہیں ، دو نومبر کو دو نمبر کام نہیں ہونے دیں گے۔