اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر اعظم کی نااہلی کےلئے دائرکردہ پٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ حامد خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے قانونی ماہرین کی ٹیم نے درخواست تیاری شروع کردی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سپریم کورٹ میں رجسٹرار کے پٹیشن پر اٹھائے گئے اعتراضات کو دور کردے گی اور آئندہ چند روز میں دائر کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سوموار کو پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔
پانامہ لیکس
پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کی نااہلی کےلئے دائرکردہ پٹیشن پر اعتراضات پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ