پانامہ لیکس

چور کہنے والے نے خود بھی کمپنی بنائی: مولانا

اسلام کو ختم کرنا

کوہاٹ: (ملت+اے پی پی) مولانا فضل الرحمان نے کوہاٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے نظریاتی اختلاف ہے اور نظریاتی مخالفت کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے میٹنگ میں کہا کہ آپ ہر تقریر میں عمران خان کو یہودی لابی کا ایجنٹ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غلط نہیں کہتا، عمران خان حقیقتاً مغربی تہذیب کا ایجنٹ ہے، پشتون بیلٹ کی عوام میں مذہبی عنصر زیادہ ہے، اسلئے عمران خان کی جماعت کو اس صوبے میں مسلط کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ مدارس کو بدنام کرنے کے بین الاقوامی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے خیبر بینک سکینڈل پر تحقیاتی کمیشن کا سربراہ بھی اسے ہی بنایا جسے کرپٹ کہ کر نکالا تھا، یعنی دودھ کی رکھوالی کیلئے بلی کو بٹھا دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ آج بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا کرپشن میں سب سے نمبر ون ہے۔