امریکی صدارتی امیدوار نے اپنا نام کئی سرمایہ کاروں کو باقاعدہ فروخت کیا ، ٹرمپ کا کمپنیوں سے تعلق ثابت نہ ہوسکا
نیویارک(آئی این پی)امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی پاناما لیکس میں آگیا، ٹرمپ کے نام سے 32 آف شورکمپنیاں قائم ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کا کمپنیوں سے تعلق ثابت نہ ہوسکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی پاناما لیکس میں آگیا ہے ۔حریفوں پر تنقید کے نشتر، نت نئے متنازع بیانات اور بے شمار دولت،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے تعارف کے لیے یہ تین نشانیاں ہی کافی ہیں لیکن اب ان کی وجہ شہرت میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا نام اب پاناما لیکس میں بھی گردش کررہا ہے،آئی سی آئی جے کیڈیٹا بیس میں ٹرمپ کے نام سے 32 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،کمپنیاں 1998 سے 2011 کے درمیان برٹش ورجن آئی لینڈ، پاناما، سموا اور سیشلیز میں رجسٹرڈ کی گئیں ، رجسٹرڈ کمپنیوں میں32 میں سے 22 کمپنیاں برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم ہیں۔ایک امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا نام کئی سرمایہ کاروں کو باقاعدہ فروخت کیاتاہم ڈونلڈ ٹرمپ کا اب تک ٹرمپ کے نام سے قائم آف شور کمپنیوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوسکا ہے۔
پانامہ لیکس
ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی پاناما لیکس میں آگیا