پانامہ لیکس

کارکنو اور غیور عوام آگے بڑھو عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجاؤ: شاہ محمود

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنو اور غیور بلوچ عوام آگے بڑھو، عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجاؤ،ہمارے 25سے زائد کارکن گرفتار کرلئے گئے ہیں،بلاول کو اعتزاز کی سوچ اپنانا ہوگی ورنہ ان کی سیاست دفن ہوجائیگی۔جمعہ کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوجاؤ،پاکستان زندہ باد،غیور بلوچ عوام پائندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ عوام سرداری نظام اور طرز سیاست سے تنگ ہے،تحریک انصاف کے کارکنوں آگے بڑھو،ہمارا مشن2نومبر ہے گرفتاریوں سے بچو۔شاہ محمود نے کہا کہ لیٹر میں کچھ نہیں،آئیں،بائیں شائیں ہے،ہمارے 25سے زائد کارکنوں کوگرفتار کرلیاگیا ہے،پی پی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جمہوریت ہیں یا نہیں،بلاول کو اعتزاز کی سوچ اپنانا ہوگی ،ورنہ ان کی سیاست دفن ہوجائیگی،غیر اعلانیہ طور پر ہم نظر بند ہیں۔