پانامہ لیکس

کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، دامن صاف ہے :نواز شریف

کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، دامن صاف ہے :نواز شریف

جب تنخواہ ہی نہیں لی تو ڈکلیئر کیوں کرتا ، کیا مخالفین صادق اور امین ہیں :سابق وزیر اعظم کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد … فخر ہے نااہلی کرپشن پر نہیں ہوئی ، نواز شریف کہتے ہیں ، دامن صاف ہے ، تنخواہ لی نہیں تو ڈکلیئر کیوں کرتا ، استعفیٰ نہیں دیا تو ویسے نکال دیا گیا ، عدالتی فیصلے کو تاریخ جانچے گی ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کیا مخالفین صادق اور امین ہیں ، ملک کو واپس کس سمت میں لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ فیصلہ عوام کریں گے ۔ پاناما کیس میں نااہلی کے بعد نواز شریف نے پہلی عوامی انٹری دی ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ، سابق وزیر اعظم نے پرجوش اور جذباتی انداز میں کھل کر اظہار خیال کیا ۔ نواز شریف کا کہنا تھا فخر ہے نااہلی کرپشن پر نہیں ہوئی ، تنخواہ ہی نہیں لی تو ڈکلیئر کیوں کرتا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا تین نسلوں کا حساب دیا ، ملا بھی تو بس اقامہ ۔ نواز شریف سیاسی مخالفین پر بھی خوب برسے ۔ نواز شریف کا کہنا تھا پیسے کی لالچ ہوتی تو کلنٹن کی پانچ ارب ڈالر کی پیش کش کیوں ٹھکراتے ، نواز شریف نے سب سے مل بیٹھنے کی اپیل کی اور کہا وزرائے اعظم ایسے ہی جاتے رہے تو ملک نہیں چلے گا ۔ نواز شریف نے کہا نظریات کی وجہ سے جو سزائیں بھگتیں ان پر کوئی پچھتاوا نہیں ، ملک کو صحیح ڈگر پر لانے کے لیے ہرقربانی کے لیے تیار ہیں ، ملک کو واپس کس سمت میں لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے فیصلہ عوام کریں گے ۔ ملک کو صحیح ڈگر پر لانے کے لیے ہرقربانی کے لیے تیار ہیں ، ملک کو واپس کس سمت میں لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے فیصلہ عوام کریں گے ۔