پانامہ لیکس

کرپٹ حکمرانوں کےدن گنےجاچکے:رشید

اوکاڑہ ( آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں عوام کا خون چوس کربنکوں میں کروڑوں جمع کرنے والے کرپشن کے بے تا ج با دشاہ پاکستان اور اسکی عوام سے محبت نہیں کر تے بلکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ کمائی اِن کرپٹ حکمرانوں کے اکاؤنٹوں میں جاتی ہے۔ اِ ن خیالات کا اِ ظہار اِنہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ے کیاانہوں نے کہا کہ 2016ء کاسال ملک لوٹنے والوں کاآخری سال ہوگا۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جب وہ چلتی ہے تو کئی نواز شریف جیسے بھاگ جاتے ہیں اس مرتبہ انکو کہیں بھی بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی کیونکہ عوام انہیں بھاگنے نہیں دے گی۔ پانامہ لیکس نے نواز شریف برادران کا جینا حرام کردیا ہے۔ پانامہ لیکس نے نوازشریف کے وہ پردے چاک کیے جو وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ نواز شریف کو ابھی صرف پانامہ لیکس کا اثرہوا ہے ابھی تو شہداءِ ماڈل ٹاؤن کا حساب باقی ہے آگے آگے دیکھو ہو تا ہے کیا۔