پانامہ لیکس

کرپٹ حکمران سیاست سے بے دخل کیےجائے :سراج الحق

لاہور (دنیا نیوز ) جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کراچی کی جانب رواں دواں ہے ، لاہور ریلوے سٹیشن پر سراج الحق کہتے ہیں کرپشن میں ملوث افراد کو سیاست سے بے دخل کیا جائے ، ٹرین مارچ کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔ پشاور سے شروع ہونے والے ٹرین مارچ کے شرکاء رات گئے لاہور پہنچے تو جماعت اسلامی کے کارکنوں نے استقبال کیا ۔ سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن کے خلاف لندن یا پاناما تک بھی جانا پڑا تو جائیں گے ۔ بدعنوانوں کو سیاست سے بے دخل کیا جائے ، امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔ اس سے پہلے راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں بھی مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا ، ٹرین مارچ ستائیس مئی کو کراچی پہنچے گا ۔