لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحر یک انصاف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات (ن) لیگی سیاست کی موت ثابت ہوگی ‘حکمران کر پشن کر نے اور جھوٹ بولنے کے ’’ماہر ‘‘ہیں مگر پانامہ لیکس میں حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار پکڑی جا چکی ہے‘پیدل مارچ کر نیوالے شبیر سیال جیسے کارکنا ن آج بھی کر پشن کے خلاف چٹان سے زیادہ مضبوط کھڑے ہیں ہم قر بانیاں د ینے والے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ‘سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘تحر یک انصاف آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان‘مر کزی راہنما عبد العلیم خان ‘اربن لاہور کے صدرولید اقبال ایڈ وکیٹ نے تحر یک انصاف کے دو نومبر پیدل مارچ کے سربراہ شبیر احمد سیال اور دیگر شر کاء اور اسیران جیل کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جبکہ اس موقعہ پر اراکین پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج ‘ثوبیہ کمال ‘شینلا روتھ اور ملک اشتیاق احمد سمیت تحر یک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی اپنے خطاب میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات پر کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہوں گے اور یہی عوام اور تحر یک انصاف کے اصولی موقف کی جیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن ملک کیلئے کینسر ہے اور جو لوگ کر پشن کر نیوالوں کا ساتھ دے رہے ہیں وہ ملک کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں قوم ایسے لوگوں کو بھی برداشت نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہیں انشاء اللہ وہاں بھی تحر یک انصاف کے موقف کی جیت ہوگی اور اس ملک کو کر پشن سے نجات دلانے تحر یک انصاف ہر محاذپر جنگ لڑتی رہیگی ۔سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ حکمران جتنے مر ضی جھوٹ بول لیں انکے اصل چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور کوئی جماعت سیاسی میدان میں تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی تحر یک انصاف کے کارکنان محنت جاری رکھے آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے ۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے کر پشن اور حکومتی لوٹ مار کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی پانامہ لیکس کا معاملہ سپر یم کورٹ میں پہنچ چکا ہے وہاں (ن) لیگ بے نقاب ہوگی اور کر پشن کر نیوالوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی ۔ دیوان غلام محی الدین نے کہا کہ جب سے سپر یم کورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے حکمرانوں کی خوف کی وجہ سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں کیونکہ انکو پتہ چل چکا ہے کہ انکا اگلا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہیں ۔عبد العلیم خان نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے ناکام پالیسوں اور کر پشن کی وجہ سے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ہم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ا ور (ن) لیگ سے کر پشن کا حساب لیکر ہی دم لیں ۔ شبیر احمد سیال نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں عمران خان قوم کیلئے امید کی کرن ہے اور انکی تبدیلی جنگ میں ہماری جان بھی چلی جائے تو ہم اسکے لیے بھی تیار ہیں ولید اقبال نے کہا کہ قوم کا مال کھانے والے حکمران اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں نواز شریف اپنی چوری کو بچانے کے لیے تاخیر ی حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کی تما م چالیں نا کام ہوں گی اور انہیں منہ کی کھانی پڑے گی پاکستانی قوم بیدار ہو چکی ہے اب ملک سے چور لیٹرو ں کا انجام قریب ہے ۔
پانامہ لیکس
کر پشن کر نیوالوں کا ساتھ د ینے والے بھی کسی عذاب سے کم نہیں‘چوہدری سرور