اسلام آباد(ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے کارکنوں پر آنسو گیس اور شیلنگ کی گئی جس کی وجہ سے ہمارے متعدد کارکن شدید زخمی ہوئے تھے،ہم نے ہسپتالوں میں جاکر ان کی عیادت کی ہے،کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ہم انہیں کسی صورت تنہانہیں چھوڑیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کی گفتگو کے دوران ایک صحافی نے گذشتہ دھرنے کے بعد پارلیمنٹ میں آنے کے بعد تحریک انصاف پر ’’ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ‘‘ کے تناظر میں آئندہ کا لائحہ عمل جاننے کیلئے سوال کیا تو شاہ محمود قریشی جواب دینے کی بجائے صحافیوں کے ہجوم کو چھوڑ کر چلے گئے۔
پانامہ لیکس
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، شاہ محمود صحافیوں کے ہجوم کوچھوڑ کرچلے گئے