اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق اور شیریں مزاری سمیت مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے جمع کرائے گئے جوابات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے مختلف نکات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس بھرپور انداز میں لڑے گی۔
پانامہ لیکس
کپتان نے پاناما کیس میں خوشخبری ملنے کی توقع ظاہرکردی