اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیا برطانوی وزیراعظم کی طرح ہمارے وزیراعظم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے اثاثے اور ٹیکس گوشوارے قوم کے سامنے رکھیں۔پیر کو اپنے ٹوئیٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنا ٹیکس ریکارڈ عوام کے سامنے رکھ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ کیا ہمارے وزیراعظم نواز شریف میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے اثاثے اور ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے رکھیں۔(اح)
پانامہ لیکس
کیاکیمرون کی طرح پاکستانی وزیراعظم میں اتنی جرات ہے کہ وہ اپنےاثاثےقوم کے سامنےرکھ سکے:عمران