پانامہ لیکس

کیپٹن( ر) صفدر 24 جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

اسلام آباد(ملت آن لائن)جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیشی کی تاریخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی، وہ اب 24 جون کو ہی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 24 جون کی صبح 11بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، جے آئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضروری دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی پیش ہوچکے ہیںجبکہ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز 5 بار اور حسن نواز 2بار مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع، کلاس فیلو سعید احمد چمن، جاوید احمد کیانی اور دیگر بھی مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔