پانامہ لیکس

گالم گلوچ کی سیاست نے خان صاحب کو تنہائی کا شکار کردیا ، زعیم قادری

لاہور (آئی این پی )ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ نوازشریف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات سے انشاء اللہ سرخرو ہوکر نکلیں گے،ناعاقبت سیاسی رہنما ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے تھے، رو زاول سے مسلم لیگ (ن) کا جو موقف تھا آج اس کا اعادہ ہوا ہے،گالم گلوچ کی سیاست نے خان صاحب کو تنہائی کا شکار کردیا۔ وہ منگل کو نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ الزامات کی دھول ہٹانے میں اہم کردار ادار کریگا،حکومت کی طرف سے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، روزاول سے مسلم لیگ(ن) کا جو موقف تھا آج اس کا اعادہ ہوا ہے۔زعیم قادری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف جھوٹے اور بے بنیاد الزام سے سرخرو ہوں گے،حقیقت میںآج پوری قوم سرخروہوئی ہے،عوام نے ووٹ کے ذریعے جس اعتماد کا اظہار کیا نوازشریف نے اس کی لاج رکھی،ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ یہ معاملہ سڑکوں پر حل نہیں ہوگا،کمیشن کے تمام فیصلوں پر من وعن عمل کریں گے،وزیراعظم نے تو آغاز میں ہی کمیشن کی تشکیل کیلئے خط لکھا تھا۔ناعاقبت سیاسی رہنما ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے تھے،اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر قانونی اور غیر آئینی تھا،جمہوری عمل کا ساتھ دینے والی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے،گالم گلوچ کی سیاست نے خان صاحب کو سیاسی تنہائی کا شکارکردیا۔انہوں نے کہاکہ کل ہونے والا جلسہ اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے دائرے میں ہونا چاہیے،خان صاحب گذشتہ تین سال جلسے کرکے قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں