پانامہ لیکس

گالم گلوچ کے ذریعے اداروں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے: دانیال

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز گالم گلوچ کے ذریعے اداروں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پاس حکومت کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ، اگر ان کے پاس پاناما کیس میں حکومت کیخلاف کوئی ثبوت ہوتے تو وہ اب تک سامنے لے آتے ، ایف آئی اے اور نیب کو ثبوت لانے کیلئے نہ کہتے ۔