پانامہ لیکس

ہرکرپٹ شخص کا احتساب کرناہوگا: سراج الحق

کراچی: (آئی این پی) گلستان جوہر کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے بغیر ملک کا ہر بچہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا مقروص ہو گیا ہے۔ ملک میں بے روزگاری اور بدامنی کی وجہ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لاہور اور پشاور میں کچرے کے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو کراچی میں کیوں نہیں ہو سکتے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ صرف وزیر اعظم کا نہیں کرپشن کرنے والے ہر شخص کا احتساب کرنا ہو گا۔