پانامہ لیکس

ہمارے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے: جہانگیر ترین

اسلام آباد(ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے،انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے،حکومت ایک ہزار لوگوں سے ڈرگئی جب 10لاکھ لوگوں کا سمندر آئے گا تب کیا کریں گے،چک شہزاد سے بنی گالا تک اور جی ٹی روڈ کو بھی بند کردیاگیا ہے،جی ٹی روڈ پر کنٹینر لگائے جارہے ہیں،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ہفتہ کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور،فیصل واوڈا،مراد سعید،عمران اسماعیل کو پولیس نے بنی گالا جانے سے روک دیا،اسلام آباد میں ہر جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے،انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے،حکومت ایک ہزار لوگوں سے ڈرگئی جب 10لاکھ لوگوں کا سمندر آئے گا تب کیا کریں گے،چک شہزاد سے بنی گالا تک اور جی ٹی روڈ کو بھی بند کردیاگیا ،جی ٹی روڈ پر کنٹینر لگائے جارہے ہیں،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔اس موقع پر بنی گالا میں چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔ ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے،2نومبر کو اسلام آباد میں پورا پاکستان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں تو مقابلہ کریں گے،پکڑ دھکڑ سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ چک شہزاد سے بنی گالا تک رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہیں۔ِپاکستان بھر سے کارکن اکھٹے ہورہے ہیں،بنی گالہ کا گھیراؤ ختم کیا جائے،انتظامیہ ایک ہزار کارکنوں سے خوفزدہ ہوگئی ،جب 10لاکھ لوگ آئیں گے تو تب کیا کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مراد سعید اور فیصل واوڈا کو بھی بنی گالا آنے سے روک دیا گیا ہے،کارکنوں کیلئے ہر سہولت،بستر،کھانے کا انتظام اور چائے کا انتظام کیا جارہا ہے،جمہوریت حکومت اہم شاہراہیں بند کر رہی ہے،جی ٹی روڈ پر بھی کنٹینر لگائے جارہے ہیں،جس کی مذمت کرتے ہیں۔