پانامہ لیکس

ہم نے 4چیزوں کا مطا لبہ کیا استعفی نہیں ما نگا، خورشید

فیصل آباد: (ملت+آئی این پی)اپو زیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہیں ،ہم نے ان سے 4چیزوں کا مطا لبہ کیا ہے ا استعفی نہیں ما نگا، ان سے ہی جواب مانگ رہے ہیں، ہم انکے کے کسی لا ڈ لے وزیر کی با توں کا جواب دینا منا سب ہی نہیں سمجھتے، 24ویں ترمیمی بل کی حما ئت نہیں کر یں گے، پا نا مہ لیک پر جب انہوں نے پار لیمنٹ میں خطاب کیا تب انہوں نے کسی قطری شہزادے کا نام نہیں لیا تھا، افسوس ہے وزیر اعظم اپنے آپ کو بچا نے کے لیے چھوٹے سے ملک کے شہزادے کو استعمال کر رہے ہیں، پا نامہ لیک پر ہمارا مقدمہ پار لیمنٹ میں ہے ،پیپلز پارٹی اگر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہو تی تو آج حا لات مختلف ہوتے اور نظام بھی تبدیل ہو چکا ہو تا، جنرل راحیل شریف نے انتہا ئی مشکل حا لات میں پا ک فوج کی قیادت ان کے اقدامات کا تسلسل جاری رہنا چا ہیے، عوام نے پا لیمنٹ پر اعتمادکا اظہار کیا ،پھر ہم اپنے فیصلوں کے لیے دوسرے اداروں کے پا س کیو ں جا ئیں، میاں نواز شریف سے ہر بات کا جواب پارلیمنٹ میں مانگے گے، پوری قوم کو پتہ ہے کی شا دیوں کا شوقین کون ہے، عمران خان نے پا نا مہ لیک پر اکیلے شو کر نے چکر میں اپوزیشن کو نقصان پہنچایا۔ وہ گز شتہ روز یہاں پیپلز پارٹی سٹی صدر را نا مشتاق خاں کی والدہ کی وفات پر اہل خا نہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پارلیمنٹ کو چیلنج پھر بھی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو قائم رکھا ۔90کی دہا ئی میں شہباز شریف کو پتہ تھا اس کے با وجود مینار پا کستا ن میں بیٹھ کر پنکھیاں چلا کرتے تھے۔ بے نظیر بھٹواور زرداری کے خلاف یہ کون سی زبان استعما ل کر تے رہے ۔میاں نوز شریف نے تو سپریم کورٹ پر حملے کروائے۔ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی پا لیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موروسی سیاست کون کر رہا ہے ۔سب کو پتہ ہے ۔بلاول بھٹو کے خاندان نے پا کستان میں جمہوریت بچا نے کے لیے ایوب خان ،یحیی خان اور ضیاء الحق کی آمریت کا مقا بلہ کیا۔ ان کے خلاف تحریکیں چلا ئی۔ انہوں نے کہا کہ قا ئد و عوام جمہورت کی خا طر شہید ہو ئے ۔ بے نظیر بھٹو نے قر با نی دی ۔بلاول کے خا ندان نے جمہوریت کے لیے جا نوں کا نظرانہ پیش کیا۔ پا کستان کی سیاست میں اس خاندان کااہم کردار ہے ۔سیا ست اسکا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان آصف زرداری کا گھر ہے وہ جب چا ہیں ملک واپس آئیں گے ان پر کو ئی پا بندی نہیں اور نہ وہ جلاوطن ہیں ۔

Back to Conversion Tool