پانامہ لیکس

احتساب عدالت، مزید 2 ریفرنسز میں شریف خاندان طلب

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مزید 2 ریفرنسز میں بھی شریف خاندان کو 19 ستمبر کو ہی طلب کرلیا۔

گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو فلیگ شپ ریفرنس میں 19 ستمبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

جیونیوز کے مطابق احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مزید 2 ریفرنسز میں شریف خاندان کے دیگر افراد کو بھی اسی روز طلب کرلیا ہے۔
نیب ریفرنس: احتساب عدالت نے نوازشریف کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ نوازشریف اور ان کے بیٹوں کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لندن فلیٹ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے ۔

شریف خاندان کے تمام افراد کو تینوں ریفرنسز میں 19 ستمبر کو ہی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج نے اوپن کورٹ میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ عدالتی عملہ سماعت کے بعد میڈیا کو کارروائی سے آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنس تیار کیے ہیں جن میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کا ایک ریفرنس بنایا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے معزز جج بھی نیب ریفرنسز کے نگراں مقرر ہیں۔