پانامہ لیکس

احتساب عدالت عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ملت آن لائن)احتساب عدالت نے عدم پیشی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم عدم پیشی پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اسحاق ڈار کے پروٹوکول افسر فضل داد پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر نیب کے پروسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی حاضری یقینی بنانے کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔
عدم پیشی پر شریف خاندان احتساب عدالت میں دوبارہ طلب

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی اور انہیں اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تین کرپشن ریفرنسز کا سامنے کرنے کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے انہیں 26 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔