پانامہ لیکس

اسحاق ڈار کا نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کا نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ملت آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور انہیں اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ذرائع کےمطابق اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری لینے کا فیصلہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیا ہے اور ضمانت کی درخواست ان کی غیر حاضری میں وکلاء دائر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اسحاق ڈار وزارت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

واضح رہےکہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا ہے جب کہ شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔

حتساب عدالت نے عدم پیشی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم عدم پیشی پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اسحاق ڈار کے پروٹوکول افسر فضل داد پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر نیب کے پروسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی حاضری یقینی بنانے کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔