پانامہ لیکس

اپوزیشن فرینڈلی نہیں:خورشید

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر فرینڈلی اپوزیشن ہوتی تو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ہوچکی ہوتی‘ بلاول بھٹو نے واضح کردیا تھا کہ ملاقات نہیں ہوسکتی۔ وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ میاں صاحب کے دور میں اچھے ہسپتال قائم نہیں ہوئے بڑے لوگ تو علاج کے لئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں غریب بیچارے مارے مارے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا موسم ٹھنڈا البتہ پاکستان کا گرم ہے۔ اگر فرینڈلی اپوزیشن ہوتی تو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ہوچکی ہوتی۔ سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں تاہم چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح کردیا تھا کہ ملاقات نہیں ہوسکتی۔ آصف زرداری موجودہ تناظر میں وزیراعظم سے ملتے تو قیاس آرائیاں شروع ہوجاتیں۔ (ن غ)