پانامہ لیکس

اپوزیشن پانامہ لیکس والے معاملے کو ہوا دینے کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے: زاہد خان

اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس والے معاملے کو ہوا دینے کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے‘ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کو مکمل شکست دی جاسکے‘ سیاسی جماعتوں کے سربراہ دوسری جماعتوں کے سربراہوں پر اعتماد نہیں کرتے، اس لئے پانامہ لیکس پر اتحاد مشکل ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنتا نظر نہیں آرہا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنیکے لئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہئیں۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کی جماعتیں ابھی تک متحد نہیں ہوئیں۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہ دوسری جماعتوں کے رہنماؤں پر اعتماد نہیں کرتے پانامہ لیکس کے معاملہ کو اپوزیشن جماعتیں ہوا دے رہی ہے عوامی مسائل کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جا جائے تاکہ دہشت گردوں کو شکست دی جاسکے۔ سی پیک پرانے روٹ سے گزرنا چاہئے اور ایسے علاقوں سے گزرنا چاہئے جہاں سے زیادہ سے زیادہ علاقوں کو فائدہ ہو۔ (ن غ/ و خ)