پانامہ لیکس

اگر کمیشن پہلے بن جاتا تو 74 دن ضائع نہ ہوتے: سراج الحق

پاناما کے

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر کمیشن پہلے بن جاتا تو 74 دن ضائع نہ ہوتے‘ کمیشن کا مطالبہ تمام جماعتوں کا متفقہ تھا‘ فیصلہ ہونا ضروری ہے اس کو قیامت تک لے جانا نامناسب ہے‘ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی سب سے پہلے عدالت میں آئی‘ ہم 2017 میں بھی کرپشن کا پیچھا کریں گے۔ وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مطالبہ تمام جماعتوں کا متفقہ تھا۔ اگر کمیشن پہلے بن جاتا تو 74 دن ضائع نہ ہوتے۔ جب تک کیس جاری ہے وزیراعظم کو اختیارات استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی سب سے پہلے عدالت میں آئی۔ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں اور یہ انصاف کا تقاضا ہے۔ میرا موقف یہی ہے کہ کمیشن بنے اور پچیس دن میں فیصلہ ہو فیصلہ ہونا ضروری ہے ۔اس کو قیامت تک لے جانا نامناسب ہے۔ افسوس ہے کہ کرپشن کے اس سمندر کے ساتھ 2017 میں داخل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس کو یہ پیغام دیا گیا کہ آپ یہ کیس نہ سنیں یہ حکومت کا خوف ہے لیکن سن لیا ہم 2017 میں بھی کرپشن کا پیچھا کریں گے۔ اچھا ہوتا یہ دس بارہ دن کی چھٹیاں عوام کے لئے قربان کی جائیں۔ (ن غ)