پانامہ لیکس

برطانوی وزیرداخلہ کا نام بھی بہاماس لیکس میں شامل

لندن: ( ملت+ آئی این پی ) برطانوی وزیرداخلہ ایمبر رڈ کا نام بھی بہاماس لیکس میں آگیا، ایمبر رْڈ بہاماس میں 2 کمپنیوں کی ڈائریکٹر نکلیں۔ ڈیوڈکیمرون کیوالد کاپانامالیکس میں دفاع کرنے والی برطانوی وزیر داخلہ ایمبر رْڈ نے اپنی کمپنیوں کا تذکرہ تک نہ کیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایمبر رْڈ بہاماس میں 1998 سے 2000 کے دوران دو کمپنیوں کی ڈائریکٹر رہیں، وہ اس کے علاوہ ایک اور کمپنی کی ڈائریکٹر بھی رہیں جس کے کو ڈائر یکٹر کو دھوکا دہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بہاماس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑتا۔ بہاماس کو بھی پاناما کی طرح ٹیکس بچانے والوں کیلئے جنت کہا جاتا ہے۔