پانامہ لیکس

جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ بدھ کو امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے 11 صفحات پر مشتمل درخواست ایڈووکیٹ اسد منظور بٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں وفاق حکومت ، وزارت قانون، وزارت خزانہ کابینہ ڈویژن اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔