پانامہ لیکس

جھوٹے لوگ عدالت عظمی کو دبا ؤمیں نہیں لا سکتے،کرمانی

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ چند متلاشی روزگار اور جھوٹے لوگ عوام کو گمراہ اور عدالت عظمی کو دباؤ میں نہیں لا سکتے۔ نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں موجود نہیں- عمران خان اور ان کے حواریوں کا ھر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے سیاسی اور قانونی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ عمران خان جانتے ہیں کہ نواز شریف کے ھوتے ھوئے ان کا چراغ نہیں جل سکتا۔ عمران خان کردار کشی کرنے کے ماھر ھیں۔ ان کے جھوٹے الزامات سن کر آ کاش وانی ریڈیو انڈیا کا 1965 کا کردار یاد آتا ھے۔ نواز شریف ایک سچے اور کھرے سیاستدان ھیں ۔ نواز شریف کی سیاست کا ھر باب سچائی پر مبنی ھے اور اس باب کا ایک ایک صفحہ پاکستان اور عوام کی خدمت کا گواہہے ۔